ٹوکیو گیجٹ شو میں مستقبل کی ایک جھلک

چیبا: ایک کار جو اپنے آپ کو خود چلاتی ہے اور ایک چشمہ جو آپ کے پڑھتے پڑھتے (ریستوران) مینیو کا ترجمہ کر دیتا ہے، آنے والے کل کی کچھ جھلکیاں ہیں جو منگل کو ٹوکیو کے نزدیک شروع ہونے والا گیجٹ میلہ پیش کر رہا ہے۔

کٹنگ ایج آئی ٹی اینڈ الیکٹرانکس کمپری ہینسِو ایگزیبیشن (سیاٹیک) نے ہزاروں زائرین کے لیے اپنے دروازے کھول دئیے جو مستقبل میں استعمال ہونے والے گیجٹس کے نمونے دیکھنے کو بے تاب تھے۔

بہت سوں کے لیے ٹیکنالوجی میلے کی نمایاں بات جاپانی کار ساز نسان ہے، جس نے خود ڈرائیونگ والی کاروں کی نمائش کی جو ڈرائیور کو آرام کرنے اور اپنی نظریں سڑک سے ہٹانے کی سہولت دیتی ہے۔

کار ساز ادارے گاڑیوں اور مکانوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے تحت کار گھر کو بجلی فراہم کرنے کے قابل ہو گی، خصوصاً جب قدرتی آفات کی وجہ سے بجلی کی بندش ہو۔

بہت سی فرموں کی نظریں 2020 ٹوکیو اولمپکس اور ان ممکنات پر ہیں جو ان کی ٹیکنالوجیاں مہیا کر سکتی ہیں۔

ان میں سے سب سے نمایاں این ٹی ٹی ڈوکومو ہے، جس کا حقیقت پر مجاز کی پرت چڑھانے والا چشمہ حقیقی وقت میں ریستوران مینیو کا ترجمہ کر سکتا ہے۔ (ایسے چشمے کیمرے اور انٹرنیٹ کنکشن کے حامل ہوتے ہیں۔ جو تصویر کھینچ کر سرور کو بھیجتے ہیں جو تصویر کو پڑھ کر ترجمہ کر کے واپس بھجوا دیتا ہے اور ترجمہ چشمے میں سے اصل کے اوپر نظر آتا ہے چونکہ چشمے کا شیشہ ایک ننھا سا ڈسپلے ہوتا ہے اس طرح مجاز اور حقیقت کا امتزاج پیدا ہوتا ہے۔)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.