ٹوکیو: دفاتر میں خودکار دروازے بلاک ہیں، سب وے کے متحرک زینے معطل ہیں اور جاپان کی بڑی ترین یوٹیلیٹی کمپنیوں کے بیشتر ہیڈکوارٹرز نیم اندھیرے کی کیفیت میں رہتے ہیں — جو تمام تر اڑھائی سالہ بجلی کی کمی کا نتیجہ ہے جس نے کمپنیوں کو اپنے توانائی کے استعمال پر دوبارہ سوچنے پر مجبور کر دیا۔
اس دباؤ میں اضافہ اس وقت ہوا جب جاپان 1970 کے بعد صرف تیسری مرتبہ ایٹمی بجلی کے بغیر ہوا ہے جب اس کے 50 ری ایکٹروں میں سے آخری دو معمول کی دیکھ بھال کے لیے 15 ستمبر کو آفلائن چلے گئے۔
رائٹرز کے کارپوریٹ سروے میں قریباً دو تہائی فرموں نے کہا کہ وہ اپنی توانائی بچانے کی کوششوں میں اضافہ کریں گی اور اتنی ہی تعداد بجلی کی بڑھتی ہوئی لاگت سے نمٹنے کے لیے اخراجات میں کمی کرے گی۔
مارچ 2011 میں ضرورت کے تحت نافذ کیے گئے توانائی بچانے کے اقدامات اب ایک معمول بن گئے ہیں۔