ٹوکیو: بدتمیزی کے کچھ واقعات کے بعد جاگنگ کرنے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ وسطی ٹوکیو میں شاہی محل کے گرد دوڑ لگاتے وقت اپنے برتاؤ کا خیال رکھیں۔
اہلکاروں کا کہنا ہے شاہی محل کے میدانوں میں آنے والے سیاحوں اور بوڑھے زائرین نے شکایت کی ہے کہ بھاگنے والے پیچھے سے ان سے ٹکراتے ہیں اور سوری کیے بغیر دُلکی چال میں بھاگتے چلے جاتے ہیں۔
اگرچہ شہنشاہ کی سرکاری رہائشگاہ سختی سے داخلہ بند علاقہ ہے، تاہم اس کے بڑے بڑے میدانوں کا بیشتر حصہ کھلا ہے اور کنکریٹ بھرے گنجان ٹوکیو کے لیے ایک خیرمقدمی سبزہ بھری صاف ہوا پیش کرتا ہے، اور روزانہ 10000 سے زائد دوڑنے والوں کی اپنی جانب کشش کرتا ہے۔
جاپان کے برتاؤ کے حوالے سے سخت ضوابط، جو سب وے پر سفر کرنے سے لے کر عوامی بیت الخلاء کے استعمال تک ہر چیز پر لاگو ہوتے ہیں، کی یاددہانی عام طور پر سائن یا نوٹس بورڈوں کے ذریعے کروائی جاتی ہے جو بتاتے ہیں کہ کیا کرنا چاہیئے اور کیا نہیں۔
اگرچہ کچھ بوڑھے جاپان میں برتاؤ کے کم ہوتے معیار پر نوحہ کناں رہتے ہیں، تاہم عوامی طور پر متھا لگانے اور صاف بے ہودگی کے واقعات گنجان آباد ٹوکیو میں بھی شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔