تویاما: صوبہ تویاما کی ایک سپر مارکیٹ میں جمعے کو دو خواتین اس وقت زخمی ہو گئیں جب ایک وال پینل ڈھیلا ہو کر ان پر آ گرا۔
ٹی بی ایس نے خبر دی کہ پولیس کے مطابق، خواتین جمعے کو دوپہر سے ذرا قبل تاکاؤکا کی ایک سپر مارکیٹ میں خریداری کر رہی تھیں جب ایک 6 میٹر چوڑا وال پینل جس کی اونچائی 1.8 میٹر تھی دیوار سے ان پر آ گرا۔
پولیس کا کہنا ہے یہ پینل، جو دھاتی فریم میں جپسم بورڈ سے بنا ہوا تھا، ایک 74 سالہ خریدار سے ٹکرایا، اور اس کی صدری ہڈی توڑ ڈالی۔ مذکورہ خاتون کی 25 سالہ پوتی کے سر پر معمولی زخم آیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے کہا تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ سپر مارکیٹ کے مالک کو پیشہ ورانہ غفلت پر ملزم ٹھہرایا جا سکتا ہے یا نہیں۔