ٹوکیو: جاپانی پولیس اور جمعے کی خبروں کے مطابق، چوروں نے ٹوکیو کے رنگ و نور سے بھرے ضلعے گنزا میں ایک ڈیزائنر گُڈز کی دوکان پر نقب لگائی اور ہرمیس کے 40 ملین ین مالیت کے بیگ لے اُڑے۔
نشر کار این ایچ کے نے بتایا، تین آدمی اسٹور کے داخلی دروازے پر شٹروں میں نقب لگا کر اندر داخل ہوئے اور تین اسکارف اور 21 مہنگے بیگ اٹھا لیے، جن میں سے مہنگا ترین 2.6 ملین ین مالیت کا تھا۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، آٹور گِنزا نامی یہ اسٹور ہرمیس برانڈ میں ڈیل کرتا ہے اور اضافہ کیا کہ چوروں نے بھاگنے کے لیے دو کاریں استعمال کیں۔
پولیس کی ایک ترجمان خاتون نے اس دھاوے کی تصدیق کی، اور جو اس کے مطابق طلوعِ آفتاب سے قبل رونما ہوا۔
گِنزا ڈیزائنر برانڈز اور مہنگے ڈیپارٹمنٹ اسٹورز کا مرکز ہے، جو روزانہ ہزاروں خریداروں کو اپنی جانب کھینچتا ہے جو اعلی ترین برانڈ کی اشیاء خریدنے کے لیے بڑی بڑی رقوم خرچ کرنے پر تیار رہتے ہیں۔