اوکی ناوا کی جانب ٹائیفون کی حرکت سے پروازیں منسوخ

ٹوکیو: اہلکاروں کے مطابق، طاقتور ٹائیفون فیٹو نے ہفتے کو پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا اور بجلی کی بندش کا سبب بنا جیسا کہ وہ جاپان کے جنوبی جزیروں کی لڑی اوکی ناوا کی جانب بڑھ رہا تھا۔

جاپان، تائیوان اور چین تینوں طوفان کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہے تھے، جبکہ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے طاقتور ہواؤں اور شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ طوفانی بگولوں کی پیشن گوئی کی تھی، جو  ٹائیفون اُساگی کے ہاتھوں علاقے میں تباہی مچنے کے صرف دو ہفتے بعد آ رہا ہے۔

شام 6 بجے کے قریب ٹائیفون اوکی ناوا سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، اور آہستگی سے شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا تھا۔

ہانگ کانگ کی ڈریگونائر نے کہا کہ اوکی ناوا کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اوکی ناوا الیکٹرک پاور کو کے مطابق، قریباً 200 گھرانے طوفان کی وجہ سے بجلی سے محروم تھے، اور اضافہ کیا کہ طاقتور ہوائیں اور شدید بارش بجلی بحالی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہی تھیں۔

جبکہ تائیوانی اہلکاروں نے کہا، کم از کم 25 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 20 فیری سروسز بھی معطل کر دی گئیں، جن میں ایک وسطی تائیوان میں تائی چنگ کو جنوب مشرقی چینی شہر زیامین سے ملاتی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.