ٹوکیو: حکومت نے جمعہ کو کابینہ کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ خاتون، جو ریلوے کراسنگ پر جا کر پٹڑی پر گر جانے والے بوڑھے آدمی کو بچانے کی کوشش میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی، کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
عینی شاہدین نے کہا کہ بوڑھا ریلوے کراسنگ پار کرتے ہوئے پٹڑی پر لڑکھڑا کر گر پڑا۔ رکاوٹیں نیچے آنے کے بعد موراتا، جو اپنی کار میں کراسنگ پر انتظار کر رہی تھی، کار سے نکلی اور آدمی کی مدد کے لیے بھاگ کر پٹڑی پر پہنچی، باوجودیکہ اس کے والد نے اسے کہا تھا کہ وقت کم رہ گیا ہے۔
پولیس نے کہا موراتا موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ آدمی کو سر اور کمر کے زخموں کی بنا پر ہسپتال لے جایا گیا ۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے حادثے کے بارے میں کچھ یاد نہیں۔
نیشنل پولیس ایجنسی (این پی اے) نے جمعے کو کہا، وہ بھی موراتا کے خاندان کو توصیفی خط جاری کریں گے۔