قانونی جواز دہی کے تحت کیسینوز پر ویگاس کی طرز کا نگران ادارہ قائم ہو گا

ٹوکیو: جاپان ایک آزاد گیمنگ نگران ادارے کا قیام عمل میں لائے گا جو لاس ویگاس اور سنگاپور میں کیسینوز کی نگرانی کے لیے قائم کردہ اداروں کی طرز پر ہو گا ، جس کے لیے ایک ایسی مارکیٹ، جسے ممکنہ طور پر دنیا کی دوسری بڑی ایسی منڈی سمجھا جاتا ہے، میں جوئے کو قانونی جواز دہی کا مسوہ تیار کیا گیا ہے۔

پالیسی کا خاکہ، جسے کیسینوز کے حامی جاپانی قانون سازوں نے تیار کیا ہے اور رائٹرز نے اس کا جائزہ لیا ہے، کیسینو آپریٹروں اور ان کے شراکت داروں کی نگرانی اور اجازت ناموں کے لیے وسیع معیارات کا نقشہ بیان کرتا ہے۔

قانون سازوں کی جانب سے ایک عشرے سے زیادہ کی لابنگ کے بعد، کیسینو جوئے کی قانونی جواز دہی کا بل آئندہ مہینوں میں پاس ہونے کے اچھے امکانات موجود ہیں جیسا کہ کاروبار دوست لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اقتدار میں ہے اور “ممکنہ کیسینو میزبان” ٹوکیو 2020 میں گرمائی اولمپکس کی بولی جیت چکا ہے۔

ایم جی ایم ریزورٹس انٹرنیشنل، لاس ویگاس اسٹینڈز کارپ، میلکو کراؤن انٹرٹینمنٹ اور وین ریزورٹس لمیٹڈ ان عالمی آپریٹروں میں شامل ہیں جنہوں نے جاپان میں کیسینو ریزورٹ تعمیر کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.