یاماناشی: کائی، صوبہ یاماناشی میں جمعے کی رات ایک آدمی ٹرین پلیٹ فارم سے گر کر ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق، 57 سالہ شخص شام 8:20 کے قریب جے آر چوؤ لائن پر ریوؤ اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر ایک رفیقِ کار کے ساتھ تکرار کر رہا تھا۔ فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ دونوں آدمی پلیٹ فارم سے پٹڑیوں پر جا گرے۔
کوئی ٹرین آنے والی نہیں تھی اور دونوں آدمیوں کو مدد فراہم کر کے پلیٹ فارم پر لایا گیا۔ تاہم ایک آدمی، نوبورو ناکامورا، کو سر پر شدید چوٹیں آئیں اور اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔ پولیس نے کہا، اس کے ساتھی کے بائیں شانے کی ہڈی ٹوٹی۔
پولیس نے کہا دونوں آدمی دوسرے رفیقانِ کار کے ہمراہ پیتے رہے تھے تاہم یہ نہیں بتایا کہ تکرار کس بات پر ہو رہی تھی۔