جاپان کا جنوبی کوریا کی ماہی گیری پر پابندی پر ڈبلیو ٹی او سے مداخلت کا مطالبہ

ٹوکیو: اہلکاروں نے منگل کو کہا، جاپان نے عالمی تجارتی تنظیم سے کہا ہے کہ وہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے قریبی پانیوں سے پکڑی گئی مچھلی پر سئیول کی پابندی پر جاری تنازعے میں مداخلت کرے۔

ماہی گیری ایجنسی کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، ٹوکیو چاہتا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کی حفظانِ صحت سے متعلق کمیٹی، جو خوراک کے محفوظ ہونے سے متعلق ہے، جنوبی کوریا کے ساتھ ان قوانین پر بات کرے جو شمالی جاپان سے سمندری پیداوار کی درآمد پر پابندی لگا رہے ہیں۔

جنوبی کوریا نے پچھلے ماہ فوکوشیما کے تباہ حال ری ایکٹروں سے آلودگی کے خوف سے جاپانی ماہی گیری مصنوعات پر پابندی میں توسیع کر دی تھی، جب پلانٹ آپریٹر نے اعتراف کیا کہ انتہائی زہریلا پانی شاید بحر الکاہل میں شامل ہوا تھا۔

اہلکار نے کہا، “ہم کمیٹی کو وضاحت کریں گے کہ جاپانی بحری مصنوعات عالمی معیارات پر مبنی انتہائی سخت حفاظتی پابندیوں کے تحت ہیں، اور جنوبی کوریائی پابندی کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.