ٹوکیو: پیر کو ایک جاپانی عدالت نے ایک کوریائی مخالف گروپ کے کارکنوں کو حکم دیا کہ کیوتو میں کورین اسکول کے باہر “نفرت انگیز کلام” والی ریلیاں منعقد کر کے کلاسوں میں خلل ڈالنے اور بچوں کو خوفزدہ کرنے پر بطور زرِ تلافی اسکول کو 12 ملین ین کی ادائیگی کرے۔
انسانی حقوق کے ماہرین، قانون سازوں اور نفرت انگیز کلام پر پابندیوں کا مطالبہ کرنے والے دیگر افراد کے مطابق، اس فیصلے نے پہلی مرتبہ تسلیم کیا کہ ریلیوں میں استعمال ہونے والی واضح توہین آمیز زبان نسلی امتیاز پر مبنی ہے۔ نسلی کوریائیوں اور چینیوں کے خلاف امتیاز کی تاریخ 20 صدی کے پہلے نصف میں جاپان کے توسیعی زمانے تک پرانی ہے اور اب بھی گہری جڑیں رکھتی ہے۔
عدالت کے ترجمان ناؤکی یوکوتا نے کہا، پیر کے فیصلے نے مذکورہ گروپ پابندی عائد کی کہ وہ جنوبی کیوتو میں پیانگ یانگ نواز کورین ایلیمنٹری سکول کے پاس پڑوس میں مزید مظاہرے منعقد نہ کرے۔
کوریائی مخالف ریلیاں امسال شدت اختیار کر گئی ہیں اور کوریائی آبادی والے دیگر شہروں میں پھیل گئی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ نسلی کوریائیوں کو دی جانے والی مبینہ “خصوصی رعایات” کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اور کہتے ہیں کہ کوریائی رہائشی جاپان کے بہبودی نظام پر بوجھ ہیں۔