نُوسا ڈُوآ، انڈونیشیا: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے پیر کو کہا، جاپان اقتصادی جمود کے ‘چوراہے’ سے واپس ابھرا ہے، جہاں گہری اصلاحات اور اخراجات کا ایک بھاری پیکج متوقع طور پر اسے واپس بڑھوتری کے راستے پر گامزن کرے گا۔
ایشیا کے سرکردہ کارپوریٹ عہدیداروں کی سربراہ ملاقات سے بات کرتے ہوئے ایبے نے کہا کہ جاپانی معیشت کو بحال کرنے کی اس سہ رُخی حکمتِ عملی کے ذریعے، وہ “اقتصادی جمود کی ذہنیت توڑنے” میں کامیاب رہے ہیں “جو جاپان میں سرایت کر رہی تھی”۔
جاپانی رہنما نے کنزمپشن ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے 8 فیصد کرنے کے اپنے اقدام کا عندیہ بھی دیا جو اگلے برس 1 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔
ایبے نے 5 ٹریلین ین کے اخراجاتی پیکج کا اعلان بھی کیا ہے جس کا مقصد ٹیکس اضافے کے دھچکے کو کم کرنا ہے۔
جاپان ترقی یافتہ دنیا کے سب سے بھاری قرضے کے وزن تلے جد و جہد میں مصروف ہے، جو معیشت کو تحریک دینے کی برسوں پرانی غیر موثر کوششوں اور تیزی سے عمر رسیدہ ہوتے سماج میں آسمان کو لگتی بہبودی لاگتوں سے بڑھا ہے۔
2 comments for “جاپان اقتصادی جمود کے ‘چوراہے’ سے واپس اُبھرا ہے: ایبے”