ٹیپکو: 6 کارکن فوکوشیما پانی کے رساؤ سے آلودہ

ٹوکیو: پلانٹ آپریٹر نے بدھ کو کہا، جاپان کے تباہ حال ایٹمی بجلی گھر پر چھ کارکن حادثاتی طور پر انتہائی تابکار پانی کی پھوار تلے آ گئے، جس سے ناگہانیوں کی تعداد میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا جو بحران سے نمٹنے کے لیے یوٹیلیٹی کی صلاحیت پر شکوک اٹھا رہے ہیں۔

فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو کے ترجمان یوشیمی ہیتسوگی نے کہا، کارکنوں نے پلانٹ پر غلط سامان سے جڑا پائپ ہٹا لیا، جس سے ان پر اور مرکز کے پورے فرش پر زہریلا پانی پڑنے لگا جہاں پانی کی بنیادی، اور جزوی صفائی کے لیے تین یونٹ رکھے گئے ہیں۔

ہیتسوگی نے کہا، خیال ہے کہ کارکنوں –جو فلٹروں والے نقاب، حفاظتی سوٹ اور بارش سے بچاؤ کا سامان پہنے ہوئے تھے — کی زد پذیری کم تر درجے کی تھی تاہم وہ پھر بھی زیرِ تفتیش ہیں۔ کارکن پائپ کو دوبارہ جوڑنے میں کامیاب رہے۔

پچھلے ہفتے کارکنوں نے پانی کی سطح ٹھیک طرح جانچے بغیر ایک ذخیرہ ٹینک کو زیادہ بھر دیا تھا، جس سے رساؤ پیدا ہوا جو ممکنہ طور پر سمندر میں چلا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.