اگر امریکی قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو عالمی نقصان کا خدشہ، بی او جے

ماتسوئے: بینک آف جاپان کے ڈپٹی گورنر ہیروشی ناکاسو نے بدھ کو کہا، اگر امریکی سیاستدان مہینے کے وسط تک اپنی قرضے کی حد بڑھانے کے لیے اتفاق نہیں کرتے تو عالمی حصص کی قیمتیں گر سکتی ہیں اور طویل مدتی شرح سود میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عالمی معیشت کو شدید دھچکا لگے گا۔

یہ انتباہ منگل کو وزیرِ خزانہ کے ملتے جلتے اظہارِ خیال کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر سیاسی تعطل جلد دور نہ ہوا تو ٹوکیو اپنے پاس موجود امریکی محکمہ خزانہ کے 1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کے بانڈز کو پہنچنے والے نقصان پر فکرمند ہے۔

ناکاسو نے کہا یہ تعطل امریکی معیشت، جو بصورتِ دیگر مستحکم نجی طلب کی وجہ سے ٹھوس بڑھوتری سے لطف اندوز ہو رہی ہے، کے لیے غیر یقینی کیفیت کا سب سے بڑا ذریعہ اور عالمی معیشت کے لیے ایک خدشہ ہے۔

انہوں نے ماتسوئے، صوبہ شیمانے میں کاروباری رہنماؤں کو بتایا، “مالیاتی مشاورت کے اس معاملے کا فوری حل عالمی معیشت، بشمول جاپان کے لیے ناگزیر ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.