بجٹ تعطل نے امریکہ کو جاپان کے ساتھ فوجی مشقیں منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا

ٹوکیو: جاپان کی وزارتِ دفاع نے منگل کو کہا، امریکہ نے اپنے مالیاتی تعطل کی وجہ سے جاپان کے ساتھ فوجی مشق منسوخ کر دی ہے، جس سے امریکی کانگریس کے ڈیڈ لاک کا دائرہ اثر نمایاں ہوتا ہے۔

یہ منسوخی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چند ہی دن قبل امریکہ اور جاپان نے 16 برسوں میں پہلی مرتبہ اپنے دفاعی اتحاد کو جدید کرنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام، عالمی دہشت گردی، سائبر در اندازیوں اور 21 ویں صدی کے خطرات سے نمٹا جا سکتا۔

جاپانی اور امریکی افواج کے درمیان فوجی مشقیں اتحاد کا لازمی حصہ ہیں، تاہم یہ کبھی کبھار چین کے ساتھ بدمزگی کا سبب بنتی ہیں، جس کے ساتھ جاپان ایک سرحدی تنازعے میں الجھا ہوا ہے۔

امریکی فوج اور جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس نے 15 تا 28 اکتوبر صوبہ میاگی میں ایک مشق کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس میں امریکہ سے 400 مرد و خواتین فوجیوں اور جاپان سے 600 فوجیوں کو متحرک کیا جانا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.