سائیتاما: جمعرات کی صبح کاواگوچی، صوبہ سائیتاما میں ایک شخص نے اپنے پڑوسیوں کے مکان کی پیشانی میں دے مارا، اور پھر چار رہائشیوں کو ایک آری سے زخمی کر ڈالا۔
ٹی بی ایس نے خبر دی کہ پولیس کے مطابق، آکی ہیو ہیراتا نامی 40 سالہ ٹرک ڈرائیور نے صبح 6:20 کے قریب اپنے اپارٹمنٹ کو آگ لگائی اور پھر اپنا 2 ٹن کا ڈیلیوری ٹرک ساتھ والے مکان کے سامنے والے حصے میں دے مارا۔ پولیس نے کہا ہیراتا نے مکان کے چار رہائشیوں کو زخم لگائے، بشمول ایک 84 سالہ شخص، اس کی بیوی اور ان کی بہو۔ پھر وہ شخص اوپر گیا اور اپنی گردن کے گرد رسہ لپیٹ کر خود کو پھانسی دینے کی کوشش کر رہا تھا جب مدد کے لیے آنے والے ایک اور پڑوسی نے پولیس کے آنے تک اسے قابو کیے رکھا۔
اس پڑوسی کو بھی خراشیں آئیں تاہم پولیس نے کہا اس کے اور مکان کے رہائشیوں کے زخم خطرناک نہیں تھے۔
ٹی بی ایس کے مطابق، پولیس نے کہا ہیراتا بے ربط انداز میں بول رہا تھا، اور اضافہ کیا کہ متاثرین کے مطابق انہیں کبھی اس کے ساتھ کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا تھا۔