ایشیائی سربراہ ملاقات پر امریکی قرضوں کے دیوالیہ پن کے سائے

بندر سری بیگاوان: جمعرات کو ایک ایشیائی سربراہ اجلاس کے موقع پر “ناقابلِ تصور” امریکی قرضہ دیوالیہ پن کے بڑھتے ہوئے خدشات سامنے آئے جبکہ صدر اوباما کے اعلی ترین سفارتکار نے علاقائی اتحادیوں کو یقین دہانیاں کرانے کی کوشش کی جو تازہ اقتصادی ہنگامے پر پریشانی کا شکار ہیں۔

جیسا کہ ایشیا امریکی محکمہ خزانہ کے بانڈز کے پہاڑ پر بیٹھا ہوا ہے، واشنگٹن میں سیاسی تعطل امریکہ کے قرضوں سے دیوالیہ ہونے کا تباہ کن خدشہ پیدا کرتا ہے جو برونائی اجلاس میں فکرمندی کی ایک بڑی وجہ بن گیا ہے۔

قرضے کی حد بڑھانے میں ناکامی امریکہ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی (مالیاتی) ذمہ داریوں کی عدم پیروی پر مجبور کر دے گی اور، وائٹ ہاؤس کے مطابق، شدید اقتصادی مضمرات پیدا کرے گی جو پوری دنیا میں پھیل سکتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.