ایزو شیما میئر انخلاء کا حکم جاری نہ کرنے پر شدید تنقید کی زد میں

ٹوکیو: ہلاکت خیز ٹائیفون سے تباہ ہونے والے ایک جاپانی جزیرے کے مئیر نے جمعرات کو انخلا کا حکم جاری نہ کرنے پر معافی مانگی، جیسا کہ امدادی کارکن ملبے کے پہاڑوں میں سے لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف تھے۔

حکومتی اہلکاروں کے مطابق، ٹائیفون وائیفا، جس نے بدھ کو جاپان کی مشرقی ساحلی پٹی کو نشانہ بنایا، نے کم از کم 22 لوگ ہلاک کر دئیے، اور 30 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔ بیشتر متاثرین ایزو شیما کے جزیرے پر تھے، جو ٹوکیو کے جنوب میں قریباً 120 کلومیٹر دور واقع ہے۔

ابتدائی طور پر میئر کاواشیما نے اپنے فیصلے کا دفاع کیا تھا اور بدھ کی رات کہا انہیں ڈر تھا کہ آدھی رات کو انخلا کا حکم دینے سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو گا۔

ایزو شیما جزائر ایزو کی لڑی کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔ قریباً 8200 لوگ اس جزیرے پر رہائش پذیر ہیں، جہاں ٹوکیو سے فیری کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔

آگ اور آفات سے متعلق ایجنسی نے کہا، 350 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا یا تباہ ہو گئے، جن میں ایزوشیما کے 283 گھر بھی شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.