ٹوکیو: اہلکاروں نے جمعرات کو کہا، جاپان فوکوشیما کے تاراج شدہ ری ایکٹروں کو بہترین انداز میں سبکدوش اور بند کرنے کے طریقوں کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی ایٹمی باہرین اور فرموں سے تجاویز کی درخواست کرے گا۔
عالمی ادارۂ تحقیقی برائے ایٹمی سبکدوشی کے ایک اہلکار نے کہا، ادارہ اس ماہ سے ہی عوامی طور پر تجاویز کی درخواست کرے گا۔
اگرچہ یہ فی الحال سبکدوشی کے سارے عمل کے لیے ٹینڈر جاری نہیں کر رہا، تاہم ادارے کے اس اقدام کا عالمی برادری کی جانب سے خیر مقدم کیا جائے گا، جو عرصہ دراز سے مطالبہ کرتی رہی ہے کہ جاپان پوری دنیا میں موجود ماہرین کا بہتر انداز میں استعمال کرے۔
اہلکار نے کہا، یہ ادارہ — جسے ایٹمی توانائی سے متعلق فرموں اور حکومتی پشت پناہی والے اداروں نے اگست میں قائم کیا تھا تاکہ ٹوٹے پھوٹے ری ایکٹروں کو منہدم کیا جا سکے — سبکدوشی کی تجاویز کا جائزہ لے گا اور نتائج حکومت کو پیش کرے گا۔
مرکزی حکومت فوکوشیما کی صفائی میں زیادہ سے زیادہ فعال کردار ادا کرتی رہی ہے، جہاں مارچ 2011 میں سونامی نے کولنگ کے نظاموں کو معطل کر کے ری ایکٹروں کو پگھلاؤ کا شکار کر دیا۔