بی او جے بینکوں کے قرضوں کی حوصلہ افزائی کے لیے قرضہ اسکیموں میں توسیع کرے گا

ٹوکیو: ذرائع کے مطابق، بینک آف جاپان اغلباً قرضے کی تین خصوصی سہولیات، جنہوں نے پچھلے تین برس کے دوران 81 ارب ڈالر کے قرضے فراہم کیے ہیں،  میں توسیع کر دے گا تاکہ جاپان کے کم خدشات کے دلدادہ بینکوں کو مزید قرضے دینے کی تحریک مل سکے۔

توسیع سے بینک آف جاپان کے عزم کا اظہار ہو گا جس کے تحت وہ بینکاری کے شعبے سے قرض دہندگان تک فنڈز کی فراہمی چاہتا ہے، باوجودیکہ اس نے نئے گورنر ہاروہیکو کورودا کے تحت عددی نرمی کی بے نظیر پالیسی جاری رکھی ہے جس کا مقصد معیشت کو بحال کرنا ہے جو کئی برسوں تک نچلے درجے کی تفریطِ زر اور سست شرح نمو سے متاثر رہی ہے۔

مرکزی بینک کا پالیسی بورڈ نومبر یا دسمبر میں قرضہ پروگراموں کا جائزہ لے گا جن کی اختتامی تاریخ مارچ 2014 ہے۔ معاملے سے باخبر لوگوں کے مطابق، ان میں ایک سال کی توسیع کے علاوہ بورڈ ان کے آپریشن کو سادہ بنانے کے لیے انہیں اکٹھا بھی کر سکتا ہے۔

ذرائع نے کہا، قرضہ اسکیمیں کورودا کے زری تحریکی پروگرام کا کلیدی حصہ نہیں ہیں، چنانچہ ان کی مدت میں توسیع کا مطلب زری نرمی میں توسیع نہیں ہو گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.