اوہیرا، میاگی: دنیا کے سب سے بڑے کار ساز ادارے کے تحت چلنے والا پلانٹ ایک ایسی چیز کے حوالے سے غیر معمولی ہے جو آسانی سے نظر نہیں آ سکتی: یہ اپنی توانائی آپ پیدا کرتا ہے۔
گیس سے چلنے والا ایک نظام 7800 کلو واٹ کی توانائی پیدا کرتا ہے –جو قریباً 70 فیصد ضروریات کے لیے کافی ہے– تاکہ پیداوار جاری رکھنے میں مدد مل سکے، اور فی الواقع کچھ بھی ضائع نہ ہو۔
کارخانہ گیس جلنے سے پیدا شدہ حرارت کو بازیافت (دوبارہ استعمال) کرتا ہے۔ گیس ٹربائن کا گرم پانی پائپوں کے ذریعے ایک قریبی گرین ہاؤس میں سے گزرتا ہے۔ شمسی پینل بھی پلانٹ کو کچھ توانائی مہیا کرتے ہیں۔
رواں برس کے اوائل میں ٹیوٹا کے پلانٹ پر کی گئی تبدیلیاں جاپان میں آفت کے بعد آنے والے انقلاب کا حصہ ہیں۔
ایٹمی توانائی مخالف جذبات عروج پر اور حفاظت پر سوالیہ نشانات ہونے کی وجہ سے ٹوکیو نے ملک کے 50 ایٹمی ری ایکٹر عارضی طور پر بند کر دئیے، جو کبھی جاپان کو توانائی کا قریباً ایک تہائی مہیا کیا کرتے تھے۔
اس بندش نے پورے ملک میں توانائی کے استعمال اور فراہمی پر دوبارہ سوچنے پر مجبور کیا۔
میاگی میں، ٹیوٹا کے خود کفیل پلانٹ کا مطلب ہے کہ وہ ایک اور بہت بڑی قدرتی آفت کی صورت میں بھی کام جاری رکھ سکتا ہے، بجائے کہ مارچ 2011 کی طرح بند ہو جائے۔