کانیبو واٹننگ کریم کی شکایات کی تعداد 15000 تک پہنچ گئی

ٹوکیو: رنگ گورا کرنے والے مصنوعات ساز نے منگل کو کہا، جاپان میں 15000 سے زائد لوگوں کے چہروں پر داغ دھبے پڑ گئے ہیں جو گورا کرنے والی ایک مقبول کریم میں موجود کیمیکل کی وجہ سے پیدا ہوئے۔

جاپانی کاسمیٹکس دیو کانیبو نے کہا کہ اس نے جاپان میں رنگ گورا کرنے والے کیمیکل “رھوڈوڈینول” والی 54 مصنوعات استعمال کرنے والے صارفین کی جانب سے 15,192 شکایات وصول کیں، جو کمپنی کے تعلقاتِ عامہ کے لیے بدتر ہوتا ہوا ڈراؤنا خواب بن گیا ہے۔

کمپنی نے ایک اخباری بیان میں کہا، ایک تہائی شکایات “سنگین” علامات والے لوگوں کی جانب سے ہیں جیسا کہ کم از کم تین دھبے ہونا یا ایک ہی بد رنگا دھبہ جس کا گھیر پانچ سینٹی میٹر یا زیادہ ہو۔

کانیبو نے کہا، بیرونِ ملک سے 70 سے زیادہ لوگوں نے بھی ملتا جلتا ردعمل ظاہر کیا ہے، جن میں 54 تائیوان اور دیگر ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ سے ہیں، جبکہ اضافہ کیا کہ مین لینڈ چین میں سے کوئی شکایت نہیں آئی۔

کانیبو نے جولائی میں پوری دنیا سے ملینوں مصنوعات، بشمول برائی ٹین، واپس منگوا لی تھیں، چونکہ رنگ گورا کرنے والے ایک کیمیائی مادے 4 (4 ہائیڈروکسی فینائل) 2 بیوٹانون میں مسائل تھے، جسے کانیبو نے “رھوڈوڈینول” کا نام دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.