ٹوکیو: بدھ کو ایک طوفان زدہ جزیرے سے 50 سے زائد افراد (جن میں اکثر بوڑھے اور معذور افراد تھے) کا انخلا کروایا گیا، جہاں مٹی کے تودوں سے پچھلے ہفتے 45 ہلاک یا لاپتہ ہو گئے، جبکہ ایک اور طوفان اس ویک اینڈ پر ٹکرانے کی توقع ہے۔
ایک اہلکار نے کہا، قصبے نے ایک فیری کرائے پر حاصل کی ہے تاکہ جمعرات اور بعد میں مزید لوگوں کا انخلاء کروایا جا سکے، جیسا کہ ٹائیفون فرانسسکو شمال مغربی بحر الکاہل میں منڈلا رہا تھا اور آئندہ چند دن کے وقت میں جاپان سے ٹکرائے گا۔
موکویاما نے کہا، یہ 1986 کے بعد پہلا موقع ہے کہ اوشیما سے منظم انخلا کروایا گیا ہے جب جزیرے پر آتش فشاں پھٹ پڑا تھا اور تمام تر 10,000 رہائشی سمندر کے راستے فرار ہوئے تھے۔
انخلا شدگان کو دارالحکومت میں کھیلوں کے مرکز اور نرسنگ ہومز میں ٹھہرایا جا رہا ہے۔
ٹائیفون، جو 144 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں اپنے اندر سموئے ہوئے ہے، بحر الکاہل کے پہلے ہی شرابور ساحل پر متوقع طور پر مزید بھاری بارش کی وجہ بنے گا، اور اوشیما میں ٹنوں کیچڑ تلے لاشوں کی تلاش اور مشکل بنا دے گا۔
یہ جزیرہ، جس کے رہائشیوں کی تعداد آج کل 8000 ہے، ایک مقبول سیاحتی مقام ہے۔ قریباً 210,000 افراد نے پچھلے برس اس کا دورہ کیا تھا، جو کامیلا کے پھولوں کی کثیر تعداد اور آتش فشاں کے قابلِ رسائی دھانے کی وجہ سے کھنچے چلے آتے ہیں۔