جاپان میں وارم بِز مہم کا آغاز

ٹوکیو: مہینوں یہ بتانے کہ بعد کہ گرمیوں میں ٹھنڈا رہنے کے لیے کپڑے کم پہنے جائیں، جاپانی کارکنوں کو اب ترغیب دی جاری ہے کہ گرم کپڑے پہنیں جیسا کہ “وارم بِز” مہم رفتار پکڑ رہی ہے۔

یہ مہم غیر سرکاری طور پر یکم اکتوبر کو شروع ہوئی تھی –یعنی پچھلے برس سے ایک ماہ قبل– تاہم موسم نے اکتوبر کے پہلے دو ہفتوں سے تعاون نہیں کیا اور بیشتر جاپان میں بے موسمی گرم درجہ حرارت طاری رہا۔

وزارتِ معیشت، تجارت اور صنعت نے پہلے ہی پیشن گوئی کی ہے کہ اس سرما میں بجلی کی کمی کا امکان بہت کم ہے۔ اس نے کہا فراہمی کی  تخمینہ شدہ گنجائش طلب سے 3 فیصد زیادہ ہے، جو بجلی کی مستحکم فراہمی جاری رکھنے کے لیے کم از کم سطح ہے۔

تاہم وزارتِ ماحولیت پھر بھی وارم بِز مہم کو فروغ دے رہی ہے۔

وزارت دن میں اوڑھنیاں، دستانے اور ٹانگوں کو گرم رکھنے والے کپڑے پہننے جبکہ شام کے غسل کے بعد کپڑوں کی اضافی تہہ لپیٹنے کا مشورہ دے رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.