مئے: صوبہ مئے میں واقع ایک چاولوں کے تھوک فروش اور اس کے ملحقین پر جاپان کے چاولوں پر غلط لیبل لگانے کے سب سے بڑے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو غیر ملکی چاولوں کو مقامی کہہ کر بیچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق، یوکّیاچی میں واقع تھوک فروش میتاکی شوجی اور اس کے ساتھیوں کی عمارات پر جمعرات کو پولیس نے چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ کمپنی پر جاپانی زرعی معیارات کا قانون توڑنے کا الزام ہے جس کے تحت اس نے چین اور امریکہ میں اگائے گئے چاولوں کو دوبارہ پیک کر کے مقامی مصنوعہ کے طور پر آگے بھیجنے کی کوشش کی۔ اس پر اپنے چاولوں کے معیار پر جھوٹ بول کر خریداروں دھوکا دینے کی کوشش کا الزام بھی ہے۔
وزارتِ زراعت، جنگلات اور ماہی گیری نے کہا خیال ہے کہ کمپنی اپنے خریداروں کو قریباً تین برس سے دھوکا دے رہی ہے۔ اس عرصے کے دوران اس نے تخمیناً غلط لیبل والے 4386 ٹن چاول فروخت کیے، جو جاپانی تاریخ میں ایسا سب سے بڑا کیس بن گیا ہے۔