کیسینو لابی موجودہ دائت سیشن میں بل پیش کرنے کی تیاری میں

جاپانی قانون سازوں کا ایک کیسینو نواز گروپ دائت کے موجودہ سیشن میں ایک بل پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس کا مقصد دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو کیسینو جوئے بازی کے لیے کھولنا ہے۔

یہ مختلف الخیال سیاسی جماعتوں کا گروہ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، اس کی اتحادی نیو کومیتو، بڑی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں جیسا کہ نیپون اِشِن نو کائی (جاپان ریسٹوریشن پارٹی)، یوئر پارٹی اور پیپلز لائف پارٹی کے اراکین پر مشتمل ہے۔

اگرچہ کیسینو غیر قانونی ہیں، تاہم جاپانی پہلے ہی فعال جوئے باز ہیں، اور پِن بالی جیسی گیم پچینکو آمدن کی مد میں ہر سال 200 ارب ڈالر پیدا کرتی ہیں — قریباً ٹیوٹا موٹر کارپوریشن کی آمدن جتنا۔ جاپان کو چین کی محصورہ ریاست مکاؤ –دنیا کا جوئے کا سب سے بڑا مرکز جس نے پچھلے برس آمدن کی مد میں 38 ارب ڈالر اکٹھے کیے تھے –کے بعد اکثر کیسینو کی اگلی بڑی مارکیٹ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

چھوٹی اپوزیشن جماعتوں کے نمائندگان نے کہا، کم سے کم سطح پر بھی یہ بل کمیونسٹ اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرے گا، جن دونوں کو پریشانی ہے کہ اس سے معاشرے پر جرم اور دیگر نقصان دہ ضمنی اثرات مرتب ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.