ٹوکیو: ایک پریشر گروپ نے جمعرات کو کہا، جاپانی امیگریشن سنٹر میں سیاسی پناہ کا متلاشی ایک شخص تیورا کر گرا اور مر گیا جبکہ مرکز کا عملہ ڈاکٹر کو بلانے میں ناکام رہا، جس کی وجہ مبینہ طور پر یہ تھی کہ ڈاکٹر لنچ کر رہا تھا۔
پیپلز فورم آن برما، جو جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک این جی او ہے اور جاپانی وکیل اس کا سربراہ ہے، کے مطابق انور حسین، جو میانمار کے نسلی گروہ روہنگیا سے تعلق رکھتا تھا، 9 اکتوبر کو اپنی حراست کے کچھ ہی دیر بعد بیمار پڑ گیا۔
57 سالہ کزن کا حوالہ دیتے ہوئے گروپ نے کہا کہ حسین ساری صبح سر درد کی شکایت کرتا رہا تھا اور جب اس نے اپنی کوٹھڑی میں دوپہر کا کھانا کھانا شروع کیا تو بے ہوش ہو کر گر گیا۔
مرکز کی جانب سے اس کے کزن کو مہیا کردہ ٹائم لائن کے مطابق، حسین کے تیورا کر گرنے کے 51 منٹ بعد ڈاکٹر کو طلب کیا گیا تھا۔
ٹوکیو امیگریشن بیورو کی ایک ترجمان خاتون نے کہا کہ 50 کے پیٹے میں میانمار کا ایک شخص حراستی مرکز میں وسطی دماغ کے جریانِ خون –صدمے کی ایک قسم– سے تیورا کر گرا اور مر گیا، اور پریشر گروپ کی پیش کردہ تواریخ کی تصدیق کی۔
تاہم اس نے این جی او کے دعوؤں کی تصدیق کیا تردید سے انکار کیا کہ ڈاکٹر بلانے پر کتنا وقت صرف ہوا تھا۔
انسانی حقوق کے ایکٹوسٹ، وکلاء اور تارک وطن برادریاں کئی برس سے امیگریشن افسران کے کرخت سلوک اور قید خانوں کی صورتحال پر شکایت کرتے چلے آ رہے ہیں۔
1 comment for “سیاسی پناہ گزین حراستی مرکز میں گر کر مر گیا، ڈاکٹر لنچ کر رہا تھا”