ٹوکیو: جاپان میں ایک طوفان زدہ جزیرے کے رہائشی جمعے کو پناہ گاہوں میں چلے گئے، جیسا کہ ایک اور ٹائیفون –جو بحر الکاہل میں منڈلانے والے دو طوفانوں میں سے ایک ہے– بظاہر اس کے ساحل کو بغلی ٹکر لگاتا ہوا گزرے گا۔
“ہم نے جزیرے کے تمام علاقوں میں لوگوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے،” ایزوشیما کے ایک اہلکار نے کہا جہاں پچھلے ہفتے بارشوں سے مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 31 لوگ ہلاک اور 13 دیگر لاپتہ ہو گئے تھے۔
جزیرے کی 8000 افراد پر مشتمل آبادی کے قریباً 10 فیصد لوگ اطلاع کے مطابق آنے والے طوفان سے مزید مٹی کے تودے گرنے کے خدشے کی وجہ سے فرار ہو چکے ہیں۔
اہلکار نے کہا، 12 مقامات، بشمول اسکول اور کمیونٹی سنٹرز، کو عوامی پناہ گاہوں کا درجہ دیا گیا ہے۔ طوفان کا مرکز متوقع طور پر اوشیما، جو ٹوکیو سے 120 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے، پر سے 24 گھنٹوں میں گزرے گا۔
ٹاؤن نے چارٹرڈ فیری یا فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پچھلے دو ایام میں 127 لوگوں کو ٹوکیو میں انخلا کیا ہے۔