اوکلاہوما کی جیوری نے ٹیوٹا کو رفتار میں اضافے سے مہلک حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا

اوکلاہوماشہر: ایک جیوری نے جمعرات کو فیصلہ دیا کہ ٹیوٹا کارپوریشن 2007 کے حادثے کی ذمہ دار ہے جس میں ایک عورت ہلاک اور دوسری شدید زخمی ہو گئی تھی جب کیمری کار کی رفتار اچانک بڑھ گئی۔ بک آؤٹ (مدعیہ) کے اٹارنی نے کہا کہ ٹیوٹا مسائل سے آگاہ تھی، تاہم اس نے عوام سے معلومات چھپائیں۔ “یہ ایک بڑا معاملہ ہے چونکہ اگر یہ ٹھیک کام نہ کرے تو لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔”

ٹیوٹا کے اٹارنی نے ان دعوؤں کو چیلنج کرتے ہوئے ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

ٹیوٹا پہلے ہی 2012 کے ایک سمجھوتے کے تحت 1 ارب ڈالر ادا کرنے پر راضی ہو چکی ہے جب سینکڑوں مقدمات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جب جاپانی کار ساز نے اچانک رفتار بڑھنے کے مسائل پر ملینوں گاڑیاں واپس منگوائیں تو ٹیوٹا مالکان کو اقتصادی نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم اس تصفیے میں غلط موت یا زخمی ہونے پر مقدمہ کرنے والے شامل نہیں تھے، اور ایسے سینکڑوں مزید مقدمات ابھی باقی ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.