زلزلے کے بعد فوکوشیما کے کارکنوں کا انخلا

ٹوکیو: تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر سے اس وقت کارکنوں کا انخلا کروا لیا گیا جب ہفتے کو زیرِ زمین طاقتور زلزلے کے بعد ایک چھوٹے سونامی نے جاپان کو نشانہ بنایا، جس سے 2011 کے زلزلے و سونامی کے بعد علاقے کو مسلسل خطرہ بھی نمایاں ہوتا ہے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے لوگوں کو خبردار کیا کہ بحر الکاہل کے ساحل سے کم از کم دو گھنٹے تک دور رہیں جیسا کہ سونامی، جو ایک جگہ 55 سینٹی میٹر بلند ریکارڈ کیا گیا، ساحل سے آ ٹکرایا تھا۔

پلانٹ آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کے ایک اہلکار نے کہا، دو کارکن جو فوکوشیما پر زیرِ زمین پانی ماپنے کے لیے استعمال ہونے والے کنوؤں پر گشت لگا رہے تھے جھٹکوں کے بعد اونچی جگہ پر چڑھ گئے، جبکہ مزید کہا کہ مرکز پر کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔ اس نے مقامی میڈیا کو بتایا، پلانٹ پر زلزلے و سونامی کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ یہ زلزلہ مارچ 2011 کے جھٹکے کا آفٹر شاک تھا۔

اوفُوناتو کے قصبے میں صبح 3 بجے کے فوری بعد 20 سینٹی میٹر اونچا سونامی ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اشینوماکی، جو 2011 میں تباہ ہوا تھا، میں 30 سینٹی میٹر اونچی لہر ریکارڈ کی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.