27 سالہ عورت اپارٹمنٹ میں گلہ دبانے سے مردہ پائی گئی

ٹوکیو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ جمعے کی سہ پہر اوتا، ٹوکیو میں ایک 27 سالہ عورت اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی جسے قتل کیا گیا تھا۔

ٹی بی ایس نے خبر دی کہ پولیس کے مطابق، آئی ٹی کمپنی کی ملازمہ اس عورت کو ایک رفیقِ کار کے ہمراہ پولیس، جو کام پر نہ آنے کی وجہ سے اس کی خیر خیریت معلوم کرنے آئے ہوئے تھے، نے دوپہر 12:40 کے قریب اسے اپنے اپارٹمنٹ میں گلہ گھونٹنے سے مردہ پایا۔

ایک ٹرین اسٹیشن پر نگران کیمرے سے پتا چلا کہ وہ جمعرات کو 7:30 بجے کے قریب ٹرین سے اتری تھی۔

پولیس کہتی ہے کہ سامنے والا دروازہ مقفل تھا۔

دریں اثنا پولیس نے کہا کہ (مقتولہ) اُو ایہارا کے ایک رفیقِ کار نے جمعے کو 7:30 بجے شام جے آر شینکوئیوا اسٹیشن پر پلیٹ فارم سے کود کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے کہا ان کے پاس ابھی کوئی معلومات نہیں کہ آدمی کی خودکشی کا اُو ایہارا کے قتل سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.