3480 افراد نے مینیو فراڈ کے بعد ہانکیو ہانشن کو ری فنڈ کے لیے درخواست دے دی

اوساکا: ہانکیو ہانشِن ہونڈنگز انکارپوریشن نے جمعے کو کہا کہ اب تک 3480 لوگوں نے ری فنڈ کی درخواست کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے، جیسا کہ کمپنی نے اس ہفتے کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنے ریستورانوں میں مستعمل اجزاء کے حوالے سے ہزاروں گاہکوں سے جھوٹ بولا۔

منگل کو ہانکیو ہانشِن کے عہدیداروں نے کہا تھا کہ ایسے گاہک جو زیرِ تفتیش ریستورانوں میں سے کسی میں کھانا کھانے کا ثبوت پیش کر سکتے ہیں، کو ری فنڈ کا حقدار قرار دیا جائے گا۔ فُوجی ٹی وی نے کمپنی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ری فنڈز اغلباً کمپنی کو 10 ملین ین میں پڑیں گے۔

ہوٹل ہانشِن ہوٹل سسٹمز کے زیرِ انتظام ہیں، جو ہانکیو ہانشن ہونڈنگز انکارپوریشن کی ایک ذیلی کمپنی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.