ٹوکیو: امریکی ارضیاتی سروے نے کہا، ہفتے کو علی الصبح جاپان کی مشرقی ساحلی پٹی سے 7.3 شدت کا زلزلہ ٹکرایا، جس سے چھوٹے سونامی پیدا ہوئے تاہم بظاہر کوئی نقصان نہیں ہوا۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ زلزلہ اسی علاقے میں 2011 میں آنے والے 9.0 کے زلزلے اور سونامی کا آفٹر شاک تھا، جس میں قریباً 19000 لوگ ہلاک اور فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر تباہ ہو گیا تھا۔
ہفتے کو صبح چار بجے کے قریب ساحل کے ساتھ ساتھ 40 سینٹی میٹر تک کے سونامیوں کا مشاہدہ کیا گیا، تاہم زلزلے کے دو گھنٹے کے اندر سونامی کا انتباہ واپس لے لیا گیا تھا۔