جیٹ طیارے اڑانے کے بعد آبے کا چین کو قوت کے استعمال کا انتباہ

ٹوکیو: جاپان کے لیڈر نے اتوار کو علاقے میں طاقت کا توازن زبردستی تبدیل کرنے پر چین کو متنبہ کیا، جیسا کہ اطلاعات کے مطابق ٹوکیو نے اوکی ناوا کے قریب چینی فوجی طیارہ اڑنے پر تعاقب میں لڑاکا جیٹ اڑائے تھے۔

ایشیا کی دو بڑی معیشتوں، جو ایک جزیروں کی لڑی کی ملکیت پر تنازع کا شکار ہیں، کے درمیان زبانی جھڑپیں بڑھ گئیں جیسا کہ بیجنگ نے ٹوکیو کو خبردار کیا کہ چینی ڈرون طیاروں کے خلاف فضاؤں میں کوئی بھی معاندانہ اقدام “جنگی اقدام” تصور کیا جائے گا۔

جاپان کی فوج زیادہ حالتِ الرٹ میں ہے جیسا کہ ٹوکیو اور بیجنگ مشرقی بحرِ چین میں واقع متنازع جزائر پر لفظوں کی جنگ جاری رکھ رہے ہیں، جو اوکی ناوا اور تائیوان کے درمیان واقع ہے۔

ہفتے کو چین نے ان خبروں پر غصیلا ردعمل ظاہر کیا تھا جن کے مطابق جاپان نے اپنی فضاؤں میں غیر ملکی ڈرون طیارے، جو نکل جانے کے انتباہات نظر انداز کریں، گرانے کے مسودے کی منظوری دی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو میں آبے نے کہا جاپان پچھلے 15 برس کے دوران بہت زیادہ اندرونی جانب دیکھنے والا بن گیا ہے، تاہم جیسا کہ یہ اقتصادی طاقت حاصل کر رہا ہے تو “ہم دنیا کو بہتر جگہ بنانے کے لیے مزید حصہ ڈالنا چاہیں گے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.