ٹوکیو: ٹائیفون فرانسسکو ہفتے کو کمزور پڑ گیا اور جاپان کی بحر الکاہل والی ساحلی پٹی سے راستہ بدل گیا جبکہ قبل ازیں اس نے 1000 سے زائد لوگوں کو جزیرے پر پناہ لینے پر مجبور کر دیا تھا جہاں پچھلے ہفتے بارشوں سے مٹی کے تودے گرنے سے 43 لوگ ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔
جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے کہا، طوفان کا مرکز، جو 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اپنے اندر سموئے ہوئے تھا، 8 بجے شام ٹوکیو سے قریباً 400 کلومیٹر جنوب مشرق میں دیکھا گیا جیسا کہ وہ 45 کلومیٹر گی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت پذیر تھا۔
اوشیما کے آتش فشانی جزیرے، جو ٹوکیو سے 120 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے، پر 1300 لوگوں نے پتھروں اور آتش فشانی راکھ ملے مٹی کے تودوں کے خوف سے رات عوامی پناہ گاہوں میں گزاری۔
جزیرے کے انخلاء شدگان 7.1 شدت کے زلزلے سے بھی ہل گئے جو رات کے وقت مشرقی جاپان میں آیا تھا اور ایک چھوٹے سونامی کی وجہ بنا۔
سونامی نے مشرقی جاپان کی بحر الکاہل والی ساحلی پٹی کے ساتھ 55 سینٹی میٹر اونچا سونامی پیدا کیا۔