ناگانو کے قانون سازوں کی مڈل اسکول کے ایتھلیٹس کے لیے صبح کے وقت پریکٹس پر پابندی کی تجویز

ٹوکیو: جاپان میں ٹیم کی سرگرمیاں سارا سال چلتی ہیں، تاہم بجائے کہ گیموں کا سیزن کھیلنے کے بعد بہترین ٹیمیں اگلے مرحلے میں جائیں، سال بھر میں بیشتر کھیلوں کے چند ایک ٹورنامنٹ ہی ہوتے ہیں جن میں نسبتاً کم باہمی مقابلے ہوتے ہیں۔

اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کھیل کھیلنے کی بجائے وقت کا بہت بڑا حصہ پریکٹس میں گزارا جاتا ہے۔

ناگانو کے قانون سازوں کے مطابق یہ نظام شاید حد سے متجاوز ہو رہا ہے، اور ایتھلیٹس کی صبح کے وقت پریکٹس ختم کرنے کی تجویز دے رہے ہیں۔

ان کی تفتیش سے پتہ چلا کہ ناگانو میں 96 فیصد سے زائد جونیئر ہائی اسکولوں میں سارا سال صبح کی پریکٹس چلتی ہے۔

کھیلوں میں شرکت کی شرح بڑھانے اور اس کے ساتھ ساتھ ایتھلیٹس کو ان کے ضمنی اثرات سے بچانے کی دوہری پریشانی میں مبتلا بورڈ اسکولوں اور کوچوں کو ترغیب دے رہا ہے کہ وہ اپنے پروگراموں کو زیادہ معتدل اور قابلِ رسائی بنائیں۔ بورڈ اس کے حصول کے لیے صبح کے وقت پریکٹس کے خاتمے کو تیز ترین ذریعہ سمجھتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.