دسمبر میں بائیڈن کا دورۂ جاپان متوقع

ٹوکیو: جاپانی حکومت کے ذرائع کے مطابق، امریکی نائب صدر جو بائیڈن متوقع طور پر دسمبر میں جاپان کا دورہ کریں گے۔ بائیڈن نے قبل ازیں اس ماہ جاپان کے دورے کا شیڈیول بنایا تھا تاہم امریکی حکومت کی بندش نے انہیں منصوبے بدلنے پر مجبور کر دیا۔

ٹی وی آساہی کے مطابق، ایک حکومت ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ بائیڈن وزیرِ اعظم شینزو آبے کے ساتھ موضوعات کے ایک سلسلے پر بات چیت کریں گے، بشمول شمالی کوریا، ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ تجارتی مذاکرات، جاپان کا چین کے ساتھ علاقائی تنازع اور فوتینما میں امریکی فضائیہ کے اڈے کا مستقبل۔

بائیڈن متوقع طور پر علاقے کے دورے کے دوران چین میں بھی قیام کریں گے۔

جولائی میں ایک سربراہ ملاقات میں شرکت کے لیے سنگاپور کے دورے کے دوران بائیڈن نے ایشیائی ممالک سے کہا تھا کہ وہ علاقے میں متنازع پانیوں پر کشیدگی کم کریں۔

بائیڈن، جنہوں نے سربراہ ملاقات میں آبے سے ملاقات کی، نے فریقین پر زور دیا تھا کہ جنوبی بحرِ چین اور مشرقی بحرِ چین میں لڑاکا دھمکیاں مسترد کریں اور تصادم کے انسداد کے لیے “تیزی سے” قوانین پر اتفاق کریں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.