جاپان، پیسفک رہنما 2015 میں فوکوشیما پلانٹ کے نزدیک سربراہ اجلاس منعقد کریں گے

ٹوکیو: جاپانی وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا نے کہا، جاپان اور بحر الکاہل کے جزیرہ جاتی ممالک کے سرکردہ رہنما 2015 میں تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے نزدیک ایک شہر میں سربراہ اجلاس کا انعقاد کریں گے۔

کیشیدا نے ہفتے کو ٹوکیو میں جاپان اور 16 رکنی پیسفک آئی لینڈز فورم کے وزراء سے ملاقات، جس کا مقصد سہ سالہ سربراہ اجلاس کی تکنیکی تفصیلات طے کرنا تھا، کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا۔

اوکی ناوا میں منعقدہ پچھلے برس کے سربراہ اجلاس کے موقع پر جاپان نے بحر الکاہل کی جزیرہ جاتی اقوام کے لیے 500 ملین ڈالر تک مالیت کی امداد کا اعلان کیا تھا، جس میں سے کیشیدا کے مطابق قریباً 90 فیصد جاری کر دی گئی۔

پیسفک آئی لینڈز فورم کے گروپ میں آسٹریلیا، جزائر کُک، فجی، کیری باٹی، جزائر مارشل، میکرونیشیا، ناؤرو، نیوزی لینڈ، نیوئے، پالاؤ، پاپوا نیو گنی، ساموآ، جزائر سلیمان، ٹونگا، ٹووالو اور وانوآتو شامل ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.