جاپان کی مشرقی ساحلی پٹی کے ساتھ 5.5 شدت کا زلزلہ؛ کوئی سونامی الرٹ نہیں

ٹوکیو: امریکی ارضیاتی سروے نے خبر دی، پیر کو جاپان کی مشرقی ساحلی پٹی سے 5.5 شدت کا ایک زلزلہ ٹکرایا، تاہم سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔

یو ایس جی ایس نے کہا، یہ زلزلہ صبح 3:13 بجے صوبہ فوکوشیما میں قصبہ نامئے سے قریباً 324 کلومیٹر مشرق میں 26 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

بحرالکاہل کے سونامی انتباہی مرکز نے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا۔

دو دن قبل مشرقی ساحل سے پرے 7.1 شدت کے ایک زلزلے نے چھوٹا سونامی تخلیق کیا تھا، جو ایک جگہ پر 55 سینٹی میٹر بلند ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتے کو تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے کارکنوں کا انخلا کروا لیا گیا تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا یہ زلزلہ مارچ 2011 کے آفت انگیز جھٹکے کا آفٹر شاک تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.