ٹوکیو: ٹوکیو جمعے سے روس کے وزرائے خارجہ اور دفاع کے لیے میزبان کا کردار ادا کرے گا، نوخیز تعلق کا تازہ ترین مرحلہ ہے جو جاپان کے لیے شاذ و نادر نظر آنے والی پڑوسیانہ دوستی کا اظہار ہے۔
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف اور وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نام نہاد “2 جمع 2” ملاقات میں اپنے جاپانی ہم منصبوں فومیو کیشیدا اور ایتسونوری اونودیرا سے ملیں گے، ایک ایسی چیز جو قبل ازیں جاپان نے صرف امریکہ اور آسٹریلیا کے ساتھ ہی کی ہے۔
یہ دورہ جاپانی وزیرِ اعظم شینزو آبے اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان پچھلے چھ ماہ کے دوران چار مختلف سربراہ ملاقاتوں کے بعد ہو رہا ہے، جو ایسے اونچے درجے کے تبادلوں کی غیر معمولی تعداد ہے۔
جمعے کو اپنی روبرو ملاقات میں لاوروف اور کیشیدا متوقع طور پر عشروں پرانے علاقائی تنازع پر بات چیت کریں گے جس نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد دونوں ممالک کو امن معاہدہ کرنے سے روکا ہوا ہے۔
ایک اہم تجارتی تعلق، جس میں رکازی ایندھن کی بڑی ہوئی تجارت بھی شامل ہے، کے باوجود ٹوکیو اور ماسکو ہوکائیدو کے جنوب میں واقع جزائر کی خودمختاری پر اختلاف کا شکار ہیں۔