ٹوکیو: ٹوکیو کے شنجوکو میں واقع حیات ریجنسی ہوٹل ریستورانوں کے مینیوز پر غلط بیانی کے بڑھتے ہوئے اسکینڈل میں پکڑا جانے والا تازہ ترین ہوٹل ہے۔

ہوٹل نے جمعے کو اعتراف کیا کہ ریستوران میں استعمال کردہ اجزاء مینیو پر موجود اجزاء سے مختلف تھے۔

ٹی بی ایس نے ہفتے کو خبر دی ہوٹل کے ترجمان کے مطابق، ہوٹل کا چینی ریستوران غلط بیانی کرتے ہوئے اعلی معیار کے “شیبا شرمپ”، اور “تائیشو شرمپ” (جھینگے کی قسم) کی مشہوری کر رہا تھا، جبکہ درحقیقت کم معیار والا “انڈین شرمپ” گاہکوں کو پیش کیا جا رہا تھا۔ ہوٹل پر پائے گئے اندراجات کے مطابق یہ تضاد 2008 سے جاری تھا۔

ترجمان نے کہا جھینگے کو جسامت کی بنیاد پر نام دینا عمومی صنعتی طریقہ کار کے مطابق تھا۔ مثلاً “شیبا شرمپ” ان تمام چھوٹی اقسام کو ظاہر کرتا ہے، چاہے وہ شیبا شرمپ ہوں یا نہیں۔ ہوٹل نے کہا وہ بہکاوے کا نشانہ بننے والے گاہکوں کو قیمت لوٹائے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.