ایواتے: ولی عہد شہزدہ ناروہیتو اور ولی عہد شہزادی ماساکو نے ہفتے کو صوبہ ایواتے میں کامیشی کا دورہ کیا۔ وہ دونوں اتوار کو بلٹ ٹرین کے ذریعے موریوکا پہنچے اور رات قیام کیا۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، ہفتے کو شاہی جوڑا جب کامیشی پہنچا تو جھنڈے لہراتے ہوئے سینکڑوں رہائشیوں نے انہیں گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔ وہ پہلے عارضی رہائشی کمپلیکس گئے اور بوڑھے رہائشیوں سے گپ شپ کی، ان سے صحت کے بارے میں دریافت کیا اور حوصلہ افزائی کی۔ سہ پہر میں انہوں نے فوڈ پروسیسنگ فیکٹری کا دورہ کیا اور کارکنوں سے ملاقات کی۔
شاہی جوڑا ہفتے کی رات واپس ٹوکیو لوٹا۔
یہ رواں برس توہوکو ریجن کا تیسرا دورہ تھا۔ وہ اگست میں صوبہ میاگی میں تھے اور ستمبر میں صوبہ فوکوشیما گئے۔