بوژولے نووو کی پہلی کھیپ جاپان پہنچ گئی

ٹوکیو: اس برس (فرانسیسی سرخ وائن) بوژولے نووو کی 15000 بوتلوں پر مشتمل پہلی کھیپ منگل کی صبح فرانس سے ہانیدا کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ مزید کھیپیں 17 نومبر تک ناریتا، ہانیدا، کانسائی، چوبو، فوکوؤکا، اور شِن چیتوسے کے ہوائی اڈوں پر پہنچیں گی۔

جاپان سیزن کی بوژولے نووو کی پہلی بوتل 21 نومبر کو 2400 ین فی بوتل کی قیمت پر کھولے گا۔ نومبر کی تیسری جمعرات روایتی طور پر پوری دنیا میں بوژولے سرخ وائن کے نئے سیزن کے باضابطہ آغاز کو ظاہر کرتی ہے، اور جاپانی اپنے منطقہ وقت کی وجہ سے ہلکی سرخ وائن کو چکھنے والے پہلے لوگ بن جاتے ہیں۔

این ایچ کے کے مطابق، درآمد کنندہ سنٹوری وائن انٹرنیشنل کے ایک ترجمان نے کہا جاپان اس برس اس وائن کی 750 ملی لیٹر والی قریباً 85 لاکھ بوتلیں درآمد کرے گا۔ جاپان میں 2004 میں ریکارڈ تعداد میں 1 کروڑ پچیس لاکھ بوتلیں فروخت ہوئی تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.