ٹکڑے کرنے کے منصوبوں کے توڑ کے لیے ٹیپکو کا اکھاڑ پچھاڑ پر غور

ٹوکیو: جاپان کے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کا آپریٹر ایک تشکیلِ نو کے منصوبے پر کام کر رہا ہے تاکہ زیادہ شدت پسندانہ تجاویز کا توڑ کیا جا سکے، جن میں کمپنی کو دیوالیہ پن سے گزار کر بدلے میں عوامی پیسوں سے صفائی اور ری ایکٹروں کی بندش کا کام کروانے کا ممکنہ منصوبہ بھی شامل ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) اور اس کے نگران حکومتی محکمے کے دو قریبی اشخاص نے رائٹرز کو بتایا کہ دیو ہیکل یوٹیلیٹی ایک ہولڈنگ کمپنی کے طور پر اپنی تشکیلِ نو کر سکتی ہے، اور اپنے بجلی پیدا کرنے اور فراہم کرنے کے کاروبار کو فوکوشیما ایٹمی آفت سے نمٹنے کے کام سے الگ کر سکتی ہے۔

جاپان نے پچھلے برس ٹیکس گزاروں کے فنڈ سے ٹیپکو کو موثر انداز میں قومیا لیا تھا۔

ذرائع نے کہا، فی الوقت ٹیپکو کی ذاتی منصوبہ بندی یہ ظاہر نہیں کرتی کہ فوکوشیما کے آپریشن مجوزہ ہولڈنگ کمپنی کے اندر ہی رہیں گے یا نہیں۔

حکومت اور ایل ڈی پی کے اندر خدشات بڑھ رہے ہیں کہ –مسائل بڑھنے کے باعث قابل دماغوں کے کمپنی چھوڑنے کی وجہ سے– عوامی پیسوں سے کمپنی کی تشکیلِ نو پر جلد از جلد فیصلہ ضروری ہے تاکہ فوکوشیما کی صفائی اور ری ایکٹروں کی سبکدوشی کو پٹڑی سے اترنے سے بچایا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.