طالبعلم کو دریا میں دھکا دینے والا نوجوان قتل کے الزام میں گرفتار

اوساکا: پولیس نے منگل کو ایک 17 سالہ نوجوان پر قتل کا الزام عائد کیا جب اس نے ساکائی، اوساکا میں بظاہر رقم کے تنازع پر ایک 16 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر دریا میں دھکیل دیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ پیر کو رات 1:30 بجے ایشیزو گاوا دریا کے کنارے پیش آیا۔ فُوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مشتبہ، جو ایک تعمیراتی کارکن ہے، اور اس کا دوست، جو ایک حرفتی اسکول کا طالبعلم ہے، رقم کے معاملے پر جھگڑ پڑے۔ مشتبہ نے طالبعلم کو دریا میں دھکا دے دیا۔

پولیس نے کہا جہاں لڑکا ڈوبا وہاں دریا قریباً 2 میٹر گہرا تھا۔ غوطہ خوروں نے پیر کو تلاش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی، تاہم انہوں نے منگل کی صبح لڑکے کی لاش دھکا دئیے جانے کی جگہ سے بہاؤ کی جانب قریباً 1.5 کلومیٹر کے فاصلے سے دریافت کر لی۔

مشتبہ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ اس کے دوست نے اسے 10,000 ین دینا تھے اور جب اِس نے اُسے دھکا دیا، تو اس کا ارادہ قتل کا نہیں تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.