آنلائن گیم کا تنازعہ بڑھنے پر آدمی کو چاقو مار دیا گیا

سائیتاما: پولیس نے کہا کہ ایک 32 سالہ شخص خطرے کی حالت میں ہے جب اسے ایک دوست نے آنلائن ویڈیو گیم سے متعلقہ ایک شدید بحث مباحثے کے بعد چاقو سے زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق، 31 سالہ جونیچی سائیتو، جو بے روزگار ہے، نے ہفتے کی رات 11 بجے اپنے دوست کو چاقو مار دیا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ سائیتو کا دوست اس کے گھر میں آیا جب اسی دن قبل ازیں دونوں میں جھگڑا ہو چکا تھا۔ پچھلے جھگڑے سے اب بھی ناراض سائیتو نے مبینہ طور پر 20 سینٹی میٹر لمبے بلیڈ کے ساتھ اپنے دوست کے پیٹ پر وار کیا، اور متاثرہ شخص کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق، دونوں آدمی 10 برس قبل ایک آرکیڈ میں ملے تھے، اور تب سے قریبی دوست تھے، اکثر اکٹھے آنلائن ویڈیو گیمز کھیلا کرتے تھے۔

سائیتو نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا، “ہم پہلے بھی جھگڑتے رہے ہیں۔ جب وہ میرے ہاں آیا تو میں تب بھی غصے میں تھا اور اسے گھائل کر دیا، تاہم میرا اسے قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.