دوسری جگہوں پر نئے کنسول جاری، جاپانی گیمرز احساسِ تنہائی کا شکار

ٹوکیو: اس بات کو اب کچھ ماہ گزر چکے ہیں جب جاپانی گیمرز کو پتا چلا تھا کہ ترقی یافتہ دنیا کے بڑے حصے کے برعکس وہ کرسمس پر اگلی نسل کے گیم کنسولز سے لطف اندوز نہیں ہو رہے ہوں گے۔ جب شمالی اور جنوبی امریکہ، برطانیہ، یورپ اور آسٹریلیا اپنے چمکتے دمکتے ہارڈوئیر کو چمکار رہے ہوں گے، تب جاپان میں ویڈیو گیم شائقین یا تو اپنے موجودہ کنسولز کے ساتھ رہ جائیں گے یا پھر درآمد کرنے کی کوشش کریں گے۔

سونی اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے اپنے اپنے نئے کنسولز کے اجراء کو مغربی علاقہ جات تک محدود رکھنے کا فیصلہ کاروباری لحاظ سے سمجھ میں آتا ہے، تاہم جاپان میں خبروں سے عندیہ ملتا ہے کہ اس اقدام کی وجہ سے کچھ گیمرز کی نظر میں خصوصاً سونی کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، جہاں کچھ وفا شعار شائقین کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں کمپنی اب “چیزوں کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.