جاپان فلپائن کو 10 ملین ڈالر کی امداد دے گا؛ 106 جاپانی لاپتہ

ٹوکیو: جاپان نے ٹائیفون ہائیان کے متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کے طور پر فلپائن کو 10 ملین ڈالر عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے منگل کو کہا کہ روپیہ عالمی امدادی تنظیموں کو ہنگامی پناہ گاہوں، خوراک اور پانی کے لیے دیا جائے گا۔ جاپان نے پہلے ہی آفت زدہ علاقے میں ایک ہنگامی طبی ٹیم روانہ کر دی تھی۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا کا کہنا ہے کہ شدید متاثرہ لیاٹے جزیرے اور قریبی سامال جزیرے پر رہنے والے 133 جاپانی –جن میں سے بیشتر فلپائنیوں سے شادی شدہ ہیں– میں سے ٹوکیو صرف 27 کے بحفاظت ہونے کی تصدیق کر سکا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.