ٹوکیو: منگل کو جاپان کے بہت سے حصوں میں درجہ حرارت گر گئے جیسا کہ سرد ہوا کی لہر کانتو کے علاقے، ہوکوریکو اور شمالی جاپان پر حرکت میں آئی۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، ہوکائیدو میں درجہ حرارت جنوری کے اوسط تک گر گیا، جبکہ کانتو ریجن میں اوائل دسمبر کے اوسط درجہ ہائے حرارت کا مشاہدہ کیا گیا۔ ٹوکیو میں پارہ صبح 7 بجے 7.9 درجے پر تھا۔
ہوکائیدو میں کامیکاوا کے علاقے میں پارہ صفر سے 12.8 درجے نیچے گر گیا، جو جنوری کا معمول ہے۔
آؤموری میں سیزن کی پہلی برفباری ہوئی تھی، جہاں 12 بجے دوپہر تک 18 سینٹی میٹر برف گری، جبکہ ہاکوداتے، ہوکائیدو میں 23 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔
کانتو کے علاقے میں کم از کم درجہ حرارت اُتسونومیا، صوبہ توچیگی میں 0.5 درجے رہا۔ ایباراکی اور گونما کے صوبوں کے کچھ حصوں میں منگل کی صبح سیزن کا پہلا پالا پڑا۔
موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ سرد موسم متوقع طور پر 14 نومبر تک جاری رہے گا۔