ٹوکیو: پیر کی صبح ٹوکیو کے شنجوکو میں ایک شخص اس وقت سنگین طور پر زخمی ہو گیا جب ایک عورت اس پر آ گری جس نے بظاہر ایک عمارت سے چھلانگ لگائی تھی۔
پولیس کے مطابق، 30 سالہ عورت نے صبح 10:30 بجے کے قریب اپنی دفتری عمارت کی 9 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ 45 سالہ کمپنی ملازم ایک وینڈنگ مشین کے سامنے ایک رفیقِ کار سے بات چیت کر رہا تھا جب عورت اس پر آ گری۔
پولیس نے کہا آدمی کی گردن ٹوٹ گئی، جبکہ عورت نے گر کر اپنی کمر تڑوا لی۔